(یو این آئی) سپریم کورٹ راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر او رسابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کی ضمانت رد کرنے سے متعلق عرضی پر پیر کو سماعت کرے گا۔
بہار کے سیوان کے رہائشتی چندر شیکھر پرساد نے سینئر وکیل پرشانت بھوشن کے ذریعہ عدالت میں عرضی دائر کرکے اس بنیاد پر
شہاب الدین کی ضمانت رد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ایم پی اپنی رہائی کے دوران اپنے اثر و رسوخ کا غلط استعمال کرکے ان کے بیٹے کے قتل کے مقدمے کو متاثر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے د و بیٹوں کے قتل کے ملزم شہاب الدین کی رہائی سے انکی جان کو بھی خطرہ ہے۔